دبئی کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کااعلان

دبئی کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایا کاری کااعلان

فائل فوٹو


دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یو اے ای بلوچستان میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الزابی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری جوئنٹ وینچر کے ذریعے کی جائے گی۔

مبادلہ پٹرولیم کمپنی ابو ظہبی، پاک عرب ریفائنری اور او ایم وی کے مابین جوائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئل ریفائنری بنائی جائے گی جس سے یومیہ 3 لاکھ بیرل تیل صاف کیا جائے گا۔

حماد عبید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین پراجیکٹ پر تفصیل سے گفتگو جاری ہے ،ہم اس منصوبے کو بہت جلد شروع کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرمایا کاری کے سلسلے میں دونوں حکومتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں