غیر ملکی این جی اوز کی درخواست پر عدالت کا اہم فیصلہ

غیر ملکی این جی اوز کی درخواست پر عدالت کا اہم فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: عدالت عالیہ نے غیر ملکی این جی اوز کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر پاکستان میں کام کرنے دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سپینش کمپنی اے ٹی ایکس کی درخواست پر 19 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے غیر ملکیوں کے لیے بنائی گئی وزارت داخلہ کی پالیسی معطل کرنےکی استدعا بھی مستردکردی ہے۔

جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کوئی غیرملکی کمپنی پاکستان میں ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔

فیصلے کے متن میں درج ہے کہ  وزارت داخلہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ غیر ملکیوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کر سکے۔

عدالت نے حکم دیا کہ حکومت غیر ملکی سرماکاری کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کےاقدامات کرے۔ ملکی قوانین کے برعکس کسی غیرملکی کمپنی کوکام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بنائے گئے قوانین آئین کے مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ سپینش کمپنی نے پاکستان میں مدت میں توسیع دینے کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ وزارت داخلہ کی پالیسی کے پیش نظر ان کو پاکستان میں کام کرنےکی مدت میں توسیع نہیں دی جارہی، عدالت کام کرنے کی مدت میں توسیع دینے کا حکم  دیے۔


متعلقہ خبریں