شریف مافیا نے نیب پر بھی حملہ کردیا، عمران خان

'چوہدری نثار نے جرات دکھائی کہ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کرسکتا'

ملک میں پیسہ کم ہے تھوڑا صبر کریں، وزیراعظم

  • 'ن لیگ کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی افسوس ناک ہے'
  • 'نواز شریف کی پارٹی ہے یا بکریاں ہیں'
  • 'وزیراعلیٰ پنجاب نے 40 ارب کی رقم اشتہارات کے ذریعے سیلف پبلسٹی پر خرچ کر دی'

لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف مافیا ہے کوئی ادارہ خلاف کام کرتا ہے تو پورا اٹیک کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ اورفوج کے بعد نیب پر بھی حملہ کردیا گیا ہے۔

بدھ کو دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے۔

عمران خان نے دعوی کی اکہ شہباز شریف نے  نو سالوں میں 9 ہزار ارب خرچ کئے۔ میگا پراجیکٹس بڑی بڑی کک بیکسی کے لیے بنائے۔ فیصل سبحان کوغائب کیا گیا۔ سارا پاکستان نیب کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مافیا ایسے کام کرتے ہیں، سیاستدان نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 40 ارب کی رقم اشتہارات کے ذریعے سیلف پبلسٹی پر خرچ کر دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 300 ارب لوٹنے والے کو ن لیگ کا قائد بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام کا 300 ارب چوری کیا گیا، نواز شریف کی پارٹی ہے یا بکریاں ہیں۔

عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل سبحان نے چائنہ کی ایس ای سی پی کو انٹرویو دیا اور اسےغائب کردیا گیا۔ شہبازشریف اوراس کے بیٹے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے جرات دکھائی کہ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی افسوس ناک ہے۔ ہمارے جلسوں میں بھی ان کے لوگ ایسے کام کرواتے تھے۔ خواتین سے بدتمیزی کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں