شازیہ خشک نے گلوکاری چھوڑ کر زندگی اسلام کےلیے وقف کر دی

شازیہ خشک نے گلوکاری چھوڑ کر زندگی اسلام کےلیے وقف کر دی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری چھوڑ کر اپنی بقیہ زندگی اسلام کے لیے وقف کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ صرف اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاریں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا اور واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جن کو شکریے کے بعد منع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔


متعلقہ خبریں