‘ ہماری جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی اب ختم ہوگی ‘



پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، اور اس کا میدان پورا ملک ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہم حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے جس کے بعد حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسلام آباد میں  پہلا پڑاؤ ہو گا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اقتدار چھوڑ دے اور ملک میں  نئے الیکشن کرائے جائیں اور جائز حکومت تشکیل دی جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، تاجر برادری ناروا ٹیکسوں کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں۔


متعلقہ خبریں