سندھ رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ  حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں یکم جنوری 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  سندھ حکومت نے 4 جولائی کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی  توسیع کی تھی۔

رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔


متعلقہ خبریں