صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سندھی اجرک کا لوگو چسپاں کرنے کا منصوبہ


کراچی:  صوبہ سندھ  میں محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر  سندھی اجرک کا لوگو چسپاں کرنے کا منصوبہ تیار کیاہے۔

سیکریٹری محکمہ ایکسائز سندھ عبدالحلیم شیخ کا کہناہے کہ سندھی اجرک کے لوگو سے مزین نئی نمبر پلیٹس اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں تین لاکھ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹس بنوائی جائیں گی، چپ  والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے سیکرٹری  نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چپ والی نمبر پلیٹ سے گاڑی کے مالک سمیت دیگر معلومات آسانی سے مل جائے گی اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے بعد گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ پولیس: غازی اہلکاروں کو پیکج اور خواجہ سراؤں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں