شہبازشریف ڈبل شاہ نہ بنیں نہ ہی ڈبل گیم کریں، شیخ رشید احمد


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ڈبل شاہ قرار دے دیاہے ۔ کہا شہبازشریف ڈبل شاہ نہ بنیں نہ ہی ڈبل گیم کریں۔ شہبازشریف تم وہ نہیں ہو جو دکھا رہے ہو۔ 

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے تناظر میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کی سمجھ نہیں آتی ، وہ کیا چاہ رہے ہیں، انہوں نے نام لیکر کہا شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،ڈبل شاہ نہ بنو۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا، اب بھی وہ وہی کرنے جارہے ہیں۔ فضل الرحمان کے چاروں مطالبےوزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ 64ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی،27اکتوبر میں ابھی4ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہو جائے،چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے خبردار کیا کہ تحریک چلنےپر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہےہیں،علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے، فضل الرحمان جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں وہ پھنسیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم 6آدمیوں کو رہا کر دیں تو تحریکیں ختم ہو جائیں گی، وزیراعظم اگر 6آدمیوں کورہاکردیں توساری تحریک دھڑن تختہ ہوجائےگی۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے نہایت ذمہ دارانہ بیان دیا ہے کیونکہ بلاول بھٹو کو معلوم ہے اس دھرنے کے کیا نتائج ہو ں گے؟ شہزادہ بلاول ٹھیک کہہ رہا ہے کہ دھرنے کے نتائج کیا نکلیں گے۔ سارےلوگ مولاناکوآگےکر کےکوئی حل نکالنےکی کوشش کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں، عمران خان

ایک صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ جیل میں صاحبزادی سے موبائل برآمد ہونے کےموقف پر قائم ہیں۔

شیخ رشید احمد نے یہ دعوی بھی کیا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ملکی استحکام کیلئےایک پیج پرہیں،آپ جوافواہیں پھیلارہےہیں وہ ٹھیک نہیں،آگےکھائی پیچھےکنواں ہے،
قومیں حملوں سےنہیں معیشت سےتباہ ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں