مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کو پلان بی دے دیا

فائل فوٹو


پشاور: جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی ایف)کے آزادی مارچ سے قبل  گرفتاریاں یا رکاوٹوں کی صورت میں مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کو متبادل منصوبہ تجویز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  آزادی مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں پر مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں  کو پلان بی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کی صورت میں جے یو آئی ایف کے کارکنان کو جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سربراہ جے یو آئی ایف نے کارکنوں کو موٹروے استعمال کرنے کی بجائے دیگر راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں مداخلت پر ملک کی اہم شاہراہیں جیسا کہ شاہراہ ریشم، ملتان روڈ، انڈس ہائی وے اور جی ٹی روڈ  کو بلاک کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختون خوا ( کے پی) کے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا  سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے  صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کے دوران جےیو آئی کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ آگئے ہے ، خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز احتجاجی دھرنے کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ  ڈاکڑز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہے، جے یو آئی کے آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں