حضرت بہاءالدین زکریاملتانیؒ کا 780واں سالانہ عرس


ملتان :جنوبی پنجاب کے معروف صوفی بزرگ اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے جد امجد حضرت بہاءالدین زکریاملتانیؒ کا 780واں سالانہ عرس شروع ہوگیاہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی کے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔

حضرت بہاء الدین زکریا کے 780ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کے موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سجادہ نشین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملکر  مزار کو غسل دیا۔

وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی ،ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی  زین حسین قریشی اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر بھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زائرین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر دربار کے اندر اور باہر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کئے، عثمان بزدار

سردار عثمان احمد خان بزدار نے آج  حضرت بہاءالدین زکریا کے مزار پر حاضری دی تو اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں