قوم کے معماروں کا عالمی دن: وزیراعظم کا اپنے اساتذہ کو خراج تحسین


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اس مقدس پیشے سے وابستہ تمام افراد خصوصاً اپنے معلموں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج ان تمام عظیم ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو قوم کے شاندار مستقبل کے معمار کہلاتے ہیں۔

میں آج کے دن میں اس مقدس پیشے سے وابستہ تمام افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو علم کی شمع جلانے اور نوجوان نسل کے اعلی کردار کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں، اس موقع پر میں اپنے تمام اساتذہ کو بھی خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آج قوم کے معماروں کا عالمی دن ہے

پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے محسن ہیں جو کامیابی و کامرانی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں، پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خود ایک بڑا اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اساتذہ کی قدرومنزلت کو یقینی بنانا نئے پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں