فضل الرحمان کو  صرف بنگلہ نمبر22 سے دوری کا غم ہے، فردوس عاشق


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ  فضل الرحمان کو  صرف بنگلہ نمبر22 سے دوری کا غم ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مفادات کی سیاست ہی کی ہے ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے اطلاعات  نے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گی،مولانا  تو علم والے کو کہتےہیں،فضل الرحمان نے بلیک میلنگ،منافقت  سے دین کو ڈھال بنایا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ جب سے سیاست میں آئے خود کو نام نہاد ٹھیکیدار سمجھتے ہیں،تاریخ میں پہلی بار نیشنل ایکشن پلان کے تحت  مدرسہ ریفارمز  لائی گئیں، انہیں اسی بات کی تکلیف ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ  مذہب  کا رڈ کھیل کر حکومتی بینچوں پر پہنچے،مدرسے کے بچوں کو ہمیشہ مذہب  کارڈ کے نام پر ڈھال بنایا جاتا ہے۔

‘فضل الرحمان جیسے لیڈر بچوں کو اپنی سیاست کیلیے استعمال کرتے ہیں’

انہوں  نے کہاکہ  وزیراعظم کا قوم کی خدمت کا جوش و جذبہ ملکی خوشحالی کا امین ہے،وزیراعظم نے دنیا میں نئے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام  کا حقیقی چہرہ دنیا  میں متعارف کرایا،ہماری حکومت کومعیشت خسارے میں ملی ،ملکی معیشت  کے اہداف میں بہتری آرہی ہے۔ قوم معاشی خسارے سے آہستہ آہستہ چھٹکارا حاصل کررہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کےخطاب کےبعد پاکستان خصوصی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں