جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ویڈیو بنانے والا ایک اور کردار سامنے آ گیا


اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ویڈیو بنانے والا ایک اور کردار سامنے لے آئی ہے۔

ناصر بٹ اور جج ارشد ملک ملاقات کی ویڈیو بنانے والا ایک  ملزم گرفتار ہو گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم فیصل شاہین کا پیر تک جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرالیا ہے۔

ایف اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو بنانے والے ملزم فیصل شاہین کو گلریز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، فیصل شاہین نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے موبائل پر ملاقات کی ویڈیو  بنائی، ویڈیو بنا کر ملزم حمزہ عارف بٹ کے لیپ ٹاپ میں ٹرانسفر کیں۔

گرفتار ملزم فیصل شاہین نے انکشاف کیا ہے کہ لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائس حمزہ عارف کے کزن اکاشا کی ملکیت ہیں۔

ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز برآمد کرانی ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک ملزم فیصل شاہین کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرالیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان فیصل شاہین اور حمزہ بٹ کو اکٹھے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں