آزادی کشمیر کی منزل بہت مشکل اور کٹھن ہے، مشعال ملک

مقبوضہ وادی میں لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، مشعال ملک

فوٹو: فائل


کراچی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آزادی کشمیر کی منزل بہت مشکل اور کٹھن ہے۔ پاکستان جس طرح مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے رہا ہے، اسے تاریخ میں لکھا جائےگا۔

مشعال ملک آج  فیڈریشن ہاؤس میں تاجروں اورصنعتکاروں سے خطاب کررہی تھیں۔ فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں ستر سال سے ظلم وستم کا بازار گرم ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اصل جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی کمی ہے۔ ان حالات میں پاکستانی حکومت اور عوام جس طرح کشمیری عوام کا ساتھ دے رہے ہیں اسے تاریخ میں لکھا جائے گا۔

مشعال ملک نےکہا کہ کشمیر کا مقدمہ ہمیں ساتھ لڑنا ہوگا۔ قونصل جنرلز کے ساتھ ملاقات میں کشمیر کی بات دنیا تک پہنچانے میں مدد ملی۔ وہ پاکستان کی تاجر برادری کو سلام پیش کرتی ہیں جو ہر مشکل میں کشمیریوں بھائیوں کی مدد کو آگے آتے ہیں۔

عمران خان نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی تو کشمیریوں کو اچھا لگا، التجا مفتی

پیٹرن ان چیف ایس ایم منیر نے کہا کہ کراچی والے کشمیر پر مالی مدد کے ساتھ جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ وزیراعظم نے یو این او میں کشمیر پربہت زبردست تقرر کی۔ صدر فیڈریشن ہاؤس داورخان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن ہاؤس ہندوستان کے خلاف مذمتی قراداد بھی پیش کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں