نیب حزب اختلاف کے خلاف کارروائی کے لیے رہ گئی ہے، سعید غنی

سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہو گا، سعید غنی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) حزب اختلاف کے خلاف کام کرنے کے لیے ہی رہ گئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ نیب سوائے آلہ کار کے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ ہماری ہمدردیاں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور نالائق حکومت نے صرف چند روز میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے عوام پر 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ موجودہ حکومت نے تاجروں کا کاروبار اور کاشت کاروں کی زراعت کو بھی تباہ کردیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سلیکشن کے ذریعے نہیں آئی ہے بلکہ اپنے خلاف سازشوں کو ناکام بنا کر عوامی ووٹوں سے آئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ڈبوں کے کھلنے کا سلسلہ ڈپٹی اسپیکر کے ڈبوں سے شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی سلیکٹڈ حکمرانوں کے ڈبے سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کو بھی بند کرکے وہاں پر مریضوں سے ان ٹیسٹ کی قیمت وصول کی جارہی ہے، جو قابل مذمت عمل ہے اور اس سے عوام اپنے علاج معالجہ سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین نیب اور نیب کا ادارہ اس وقت مکمل طور پر جانبدار ہے اور اس کا ہدف صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائیوں میں موجودہ نااہل حکومت کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سےمتعلق دوسرا ریفرنس قابل سماعت قرار

شیخ رشید سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، وہ شغل کرتے ہیں۔ شیخ رشید کی کوئی ایک بات بتا دیں جو صحیح ثابت ہوئی ہو۔


متعلقہ خبریں