کراچی میں دو سو ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے بعد  الیکٹرک بس منصوبے کا اعلان

کراچی میں پیپلز بس سروس مکمل بحال نہ ہو سکی

فوٹو: فائل


کراچی: پیپلز پارٹی کے سندھ میں گیارہ سالہ دور حکومت میں کراچی کے شہریوں کو سستی سفری سہولیات تو نہ مل سکیں لیکن نت نئے منصوبوں کو شروع کرنے کی خوشخبریاں ضرور دی گئیں ،تین ہزار بسیں ، دو سو ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے بعد  الیکٹرک بس منصوبے کا اعلان کردیا گیاہے۔ 

گیارہ سال گزر گئے ،پہلے ناصر شاہ نے تین ہزار بسیں کراچی کی سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ۔۔ تاریخ پر تاریخ دی حتی کہ حکومتی مدت پوری ہو گئی ۔پھر آئے اویس قادر شاہ جنہوں نے مئی میں اعلان کیا کہ ڈائیوو سے معاہدے کے تحت دو ماہ کے اندر دو سو بسیں سڑکوں پر لائیں گے،اکتوبر آگیا بسیں نہ آئیں ۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی شہریوں کو تسلی دیتے ہوئےصرف اتنا ہی کہہ سکے کہ تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے الیکٹرک بس منصوبے کو عوام کے ساتھ ایک اورمذاق قرار دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کا ایک بار پھر کراچی میں1ہزار بسیں چلانے کا اعلان

سندھ حکومت شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا نیا منصوبہ متعارف تو کروا رہی ہے لیکن سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے پرانے منصوبے کب مکمل ہوں گے اس سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں۔


متعلقہ خبریں