کراچی میں سمندر کا پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغور


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پینے کے پانی کی کمی دورکرنےکےلیے سمندر کا پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغورشروع کردیا گیا ہے 

اس ضمن میں جرمن کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آج کراچی میں ملاقات کی ہے۔ جرمن وفد نے  وزراعلی  کو آف شور ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے مجوزہ منصوبے پر بریف کیا۔

ملاقات میں جرمن کمپنی حکام نے بتایا کہ کراچی میں دوہزار پچیس تک پانی کی طلب تیس فیصد بڑھ جائےگی۔ جرمن کمپنی ،اے ڈبلیو ڈی آئی سی سمندر کے پانی کو میٹھا کرکے شہر کو یومیہ دوسو پینسٹھ ایم جی ڈی پانی مہیا کرے گا۔

جرمن کمپنی کے مطابق ڈی سیلینیشن پلانٹ ایک بڑے بحری جہاز پر لگایا جائے گا اور اسے چلانے کے لئے سولر انرجی استعمال ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمپنی سے کہا کہ وہ اپنا پرپوزل حکومت کو دے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا انکشاف


متعلقہ خبریں