شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سےمتعلق دوسرا ریفرنس قابل سماعت قرار

شرجیل میمن کی ضمانت میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی گئی

فوٹو: فائل


کراچی: احتساب عدالت نےسابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق  دوسرا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے پرائیویٹ سیکرٹری اظہار حسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوسرا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا۔

اس سے پہلے نیب پراسیکیورٹر نے دلائل دیئے کہ ملزموں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ثبوت موجود ہیں۔ریفرنس چیئرمین نیب کے دستخط کے بعد ہی دائر کیا گیا ہے۔

نیب نے شرجیل میمن سمیت بارہ ملزموں کے خلاف دوسرا ریفرنس دائر کیا ہے۔ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام میمن بھی ملزم نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور بابرغوری کے خلاف انکوائری کی منظوری

ملزمان  پر پر دو ارب ستائیس کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے ۔ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کا کرپشن کا ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔


متعلقہ خبریں