مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے 62روز۔۔۔

کشمیر میں کرفیو کا پانچواں روز، باسی شدید مشکلات کا شکار

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 62روز ہوگئے۔ اننت ناگ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے نزدیک دستی بم حملے سے ایک صحافی سمیت کم از کم اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ 

کشمیریس گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے گانے کے ذریعے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی حالت زار بتانے کی کوشش کی ہے،، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا تیسرا ماہ شروع ہو گیا، سری نگر کے علاقے صورا میں کشمیری آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکلے۔

ضلع اننت ناگ میں دستی بم حملے سے ایک صحافی سمیت کم از کم اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے،، واقعہ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب پیش آیا، پاکستانی گلوکارہ ماہا علی کاظمی

کشمیری زبان میں گانا گا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ماہا کے مطابق دو ہزار تیرہ میں جب وہ مقبوضہ کشمیر گئیں تو نشے کی حالت میں بھارتی فوجیوں نے ان سے بدتمیزی کی ، کشمیری گلوکارہ کے مطابق کرفیو کے بعد سے سری نگر میں موجود رشتہ داروں سے ان کا رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی تو کشمیریوں کو اچھا لگا، التجا مفتی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں