مولانا فضل الرحمان کے حکومت سے مذاکرات کرانے کیلئے تیار ہوں، گورنر سندھ

عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو مذاکرات یا وفاقی نمائندوں سے ملاقات کرانے کے لیے تیار ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہر مرتبہ اپنے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کر رہے ہیں لیکن ان کا وزارت عظمیٰ کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسے کے بچوں سے مارچ کرانا چاہتے ہیں جو اچھاعمل نہیں ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی میں زندگی اپنے عروج پر ہے۔ یہاں معاشی، سماجی اور ثقافتی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کار اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار جس شعبے میں سرمایہ کری کرنا چاہتے ہیں کریں انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزئی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نیب حزب اختلاف کے خلاف کارروائی کے لیے رہ گئی ہے، سعید غنی

گورنر سندھ نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین شاہ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق کہا کہ پیرصدر الدین شاہ سے ملاقات میں سندھ کے مسائل پر بات کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں