فضل الرحمان کرپشن کی فائلوں کے باعث سمجھوتے پر تیار ہو گئے ہیں، شوکت بسرا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کی فائلوں کی وجہ سے فیس سیونگ لینے کو تیار ہو گئے ہیں اور کوئی دھرنا نہیں ہو گا۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ناصر بٹ پہلے لندن ہائی کمیشن سے بیان ریکارڈ کرانے کی کوشش کریں گے اگر اجازت نہ ملی تو وکیلوں کے مشورے سے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے پاکستان آئیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعوی کیا ہے مولانا فضل الرحمان کو ان کی کرپشن کی فائلیں دکھائی گئی ہیں اور وہ فیس سیونگ کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ایک بندہ بھی اسلام آباد نہ آنے کے بیان سے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ  کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا یہ وزیر اعظم کی کنٹینر اور کھانا دینے کی پالیسی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے منہ سے غربت اور مہنگائی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں یہ کرپشن اور لوٹ مار کی باتیں کیا کریں۔

جے یوآئی ایف کے رہنما مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ نکے اور نکے کے ابا کو بتا دیں ہم 27 تاریخ کو اسلام آباد آئیں گے۔


متعلقہ خبریں