لاہور: خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

انسانیت سوز واقعہ: ملزمان خاتون کے کپڑے اتروا کر ہمراہ لے گئے

لاہور: خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز کو پولیس کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقے موہلنوال میں ملزمان نے ایک نجی این جی او کا دفتر قائم ہوا تھا جہاں خواتین کو قرض دینے کے بہانے بلایا جاتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان حصول قرض کے لیے آنے والی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا کران کی ویڈیو بھی بناتے تھے جس کے بعد متاثرین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔

ملزمان نے اس مقصد کے لیے این جی او کا دفتر بھی گھر میں قائم کررکھا تھا۔ پولیس کو ملزمان کی سرگرمیوں کی انکشاف ایک متاثرہ خاندان کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہوا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے رابطہ کرنے پر جب تفتتیش و تحقیق کی گئی تو ملزمان کے قبضے سے متعدد ویڈیوز برآمد ہوئیں جو انہوں نے بنائی تھیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے متاثر ہونے والے دیگر خاندانوں میں سے کسی نے بھی پولیس سے اس ضمن میں رابطہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک متاثرہ خاندان کے سوا کوئی دوسرا خاندان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے بھی تیار نہیں ہے اورنہ ہی مدعی بننے پر آمادہ نہیں ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایک متاثرہ خاندان کی جانب سے ملنے والی شکایت کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس ضمن میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

بچیوں و خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار

اگست 2019 میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا جو کم عمر بچیوں و شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

سفاک میاں بیوی کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کرکے اخلاق باختہ ویڈیوز اور ہزاروں تصاویر برآمد کی تھیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزم قاسم خواتین و بچیوں کی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جب کہ اس کی بیوی کرن ویڈیو بناتی تھی۔ میاں بیوی کے خلاف شکایت ایم ایس سی کی شادی شدہ طالبہ نے درج کرائی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کی تھی۔


متعلقہ خبریں