ہفت روزہ جریدے میں شائع رپورٹ من گھڑت اور جھوٹی ہے، حکومتی ترجمان

وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان کے ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے امریکہ جانے کے لیے دیے جانے والے خصوصی طیارے سے متعلق ہفت روزہ جریدے (میگزین) میں شائع ہونے والی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے 74 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب سے امریکہ گئے تھے تو انہوں نے نیویارک تک کا سفر سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے میں کیا تھا۔ انہیں خصوصی طیارے کی پیشکش شہزادہ محمد بن سلمان نے ذاتی طور پر کی تھی۔

طے شدہ پروگرام کے تحت انہوں نے سعودی عرب سے امریکہ کا سفر کمرشل فلائٹ میں کرنا تھا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ہفت روزہ جریدے کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ طیارے کو دوران پرواز کینیڈا سے نیویارک واپس نہیں بلایا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ اسی طرح ترکی اور ملائشیا کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی خود ساختہ کہانی گھڑی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومتی ترجمان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مذموم مقاصد کے حامل لوگ ہی من گھڑت اور بے بنیاد مفروضے قائم کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی تو کشمیریوں کو اچھا لگا، التجا مفتی

ترجمان کے مطابق دو برادر اسلامی ممالک کے ساتھ قائم برادرانہ تعلقات کو سبو تاژ کرنے کی کوشش اپوزیشن کی مایوسی کا عکاس اور وزیراعظم عمران خان کی عالمی رہنماؤں سے کامیاب ملاقاتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

حکومت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران پوری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں