معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ ہو گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم چین کا دورہ کریں گے۔ ہم کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کو مزید بلندیوں پر لے کے جانا چاہتے ہیں اور سی پیک کے سارے منصوبے اسٹریم لائن کیے جائیں گے جبکہ گوادر میں 300 میگا واٹ کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم چین میں بنجی ڈیم کے منصوبے کی تجویز دیں گے جو 7000 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پاکستان کے اندر اسٹیل سیکٹر کو مزید فروغ دینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تیل اور گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے نئے منصوبے لگائے جائیں گے اور سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے منصوبے کو فوری توجہ کی ضرورت ہے اور زراعت کے لیے کوسٹ لائن کے اوپر فشریز اور لائیو اسٹاک کے منصوبے بھی لگائے جائیں گے۔ پاکستان کو دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

خسروبختیار نے دعویٰ کیا کہ چین کے ساتھ ہمارے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے اور نومبر میں ہمارا چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز بھی متوقع ہے۔ سی پیک نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ’ن لیگ نے سیاست بچانے کیلئے معیشت تباہ کردی‘

انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور توانائی سمیت تمام سی پیک منصوبے بروقت مکمل ہوں گے، گوادر ماسٹر پلان بھی فائنل ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں