امریکہ میں دہشت گردی سے چار افراد ہلاک، پانچ زخمی

امریکہ میں دہشت گردی سے چار فراد ہلاک، پانچ زخمی

فائل فوٹو


کنساس: امریکہ کی ریاست کنساس میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک بار میں پیش آیا اور پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت رات ایک بجے پیش آیا اور صبح چھ بجے ملزم کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم یا ملزمان کے خلاف فی الحال ثبوت ناکافی ہیں جس کے سبب گرفتاری میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں