سری لنکا سے شکست پر پاکستانی شائقین برہم

ٹی ٹوینٹی سیریز، سری لنکا کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستان کی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

ہوم گراونڈ، ہوم کراوڈ اور رینکنگ میں موجود آٹھویں نمبر کی ٹیم کے ہاتھوں مات نے سلیکشن اور کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

میزبان کو مہمان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم سلیکشن سمیت کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل واپسی کے بعد بھی کارکردگی نہیں دکھا سکے، قومی ٹیم کی نہ بیٹنگ چلی اور نہ ہی باولنگ۔

عمر اکمل تین سال کے بعد ٹیم میں واپس آئے اور پہلی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے سب سے زیادہ بار صفر پر آوٹ ہونے کا رکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی میچ، سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین سوالات اٹھا رہے ہیں کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی اور فٹنس بھی تنقید کی زد میں ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ فخر زمان، حارث سہیل اور آصف علی ٹی20 میچ کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ان تینوں کو میدان میں نہ اتارنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

بیٹنگ کے ساتھ ساتھ دنیا کے عمدہ گیند باز بھی سری لنکن بلے بازوں کے سامنے کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ محمد عامر اور فہیم اشرف کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

دوسری جانب ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود کئی میچ پویلین میں بیٹھ کر دیکھنے والے محمد حسنین نے ٹی20 میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین باولر ہونے کا عالمی رکارڈ قائم کر دیا۔


متعلقہ خبریں