’ضرورت محسوس ہوئی تو وزارتوں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے‘


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ نواز جب ساتھ نکلے گی تو اس وقت دیکھیں گے۔

اوکاڑہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جو کام کرے گا ہمارے ساتھ رہے گا۔

انہوں نے تحریک انصاف کے مقامی اختلاف کے بارے میں کہا کہ ہماری اوکاڑہ کی قیادت میں ہم آہنگی ہے، اگر مسائل ہیں تو راجہ بشارت آئیں گے تو وہ دیکھ لیں گے۔

صحافیوں نے درینہ مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کئے مگر کئی سوالوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گول کر گئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مارچ کرنے والے آئیں گے تو دیکھا جائے گا، مولانا کے بارے میں بات ہوچکی ہے اب ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے اور تمام وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ دیکھی جاتی ہے۔

’ضرورت محسوس ہوئی تو وزارتوں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو وزارتوں میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں ٹراما سینٹر کے قیام کا مطالبہ پورا کیا جائے گا جبکہ یہاں ریلوے پھاٹک کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ کی خرابی کے بارے میں کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں