ایم کیو ایم اختلافات، فریقین کی درخواستوں کی سماعت

الیکشن نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کے پارٹی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج ہورہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے فاروق ستار کے خلاف درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کررکھی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فاروق ستار سے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق آج یکم مارچ کو جواب طلب کر رکھا ہے۔

گذشتہ سماعت میں رابطہ کمیٹی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیئے تھے کہ فاروق ستار نے نام نہاد انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان شدید تنظیمی بحران کا شکار ہے، رابطہ کمیٹی پارٹی سربراہ اور پارٹی سربراہ رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرچکے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کی قیادت کررہے ہیں جب کہ سابق رابطہ کمیٹی پر مشتمل بہادرآباد گروپ کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔

قیادت کی اس جنگ میں دونوں گروہوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں زیرسماعت ہیں۔

 


متعلقہ خبریں