’مار نہیں پیار‘ کے باوجود اسکولوں میں تشدد جاری

مار نہیں پیار' کے باوجود اسکولوں میں تشدد جاری'

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر پابندی کے باوجود بچوں پر تشدد کے افسوسناک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ تعلیم کے انتباہ اور قانونی کارروائی کے باوجود تعلیمی اداروں میں بچوں کا تشدد کا سلسلہ نہیں رک سکا۔

ہم نیوز کو لاہور کے نجی سکول کی ویڈیو موصول ہوئی جس میں استاد بچوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق شاہنوازنامی استاد نے بچی کے منہ پر تھپڑ مارے، دوسرے بچے پر بھی تشدد کیا اور انگلیوں میں پینسل ڈال کر اذیت دیتا رہا۔

کاہنہ کے علاقے مصطفٰی آباد میں استاد نے بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بچے خوفزدہ دکھائی دئیے۔

متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق حافظ شاہنواز کا بچوں پر تشدد کرنا معمول کی بات ہے اور انتظامیہ سے اسکول کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں ایک ماہ کے دوران اساتذہ کے تشدد سے دو بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں