ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے تجربے کر رہے ہیں، مصباح الحق


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹویٹنی ورلڈ کپ کے لیے تجربے کر رہے ہیں۔ جب ٹیم میں تبدیلی کرتے ہیں تو فرق کارکردگی میں فرق پڑتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل کلیئر ہیں کہ کھلاڑیوں کو کیسے کھلانا اور کیسے سیٹ کرنا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سب یہی کہہ رہے تھے کہ سری لنکا ٹیم کے خلاف اپنی بی ٹیم کو میدان میں اتاریں۔ جب کچھ ٹرائی آؤٹ کرنے جاتے ہیں اور آگے کا سوچتے ہیں تو ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ جب آپ ٹیم میں تبدیلی کرتے ہیں تو کارکردگی میں فرق تو آتا ہے۔ گزشتہ روز سری لنکا نے اچھا کھیل پیش کیا جبکہ ہم نے کئی غلطیاں کیں تاہم ہم کوشش کریں گے کہ کھلاڑیوں کو موقع دیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے میچوں میں ہم کھلاڑیوں کو وہاں کھلائیں گے جہاں ان کی ضرورت ہو گی اور جب آپ ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہیں تو تھوڑا حوصلہ بھی کیا کریں۔ جب 6 کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں تو ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ پر لڑکے بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں جبکہ تماشائیوں سے کہوں گا کہ بہت عرصے بعد کرکٹ ہو رہی ہے تو وہ آئیں اور کرکٹ دیکھیں۔ امید ہے جلد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں ٹی ٹوینٹی میچ، سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کل کا میچ جیتیں اور امید ہے کھلاڑی آئندہ بھی میچ جتوائیں گے۔ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھوڑا انڈر پریشر ہیں تاہم میری کوشش ہے وہ نیچرل گیم کھیلیں۔


متعلقہ خبریں