جعلی اکاونٹس کیس: لیاقت قائم خانی مکر گئے

جعلی اکاونٹس کیس: لیاقت قائم خانی مکر گئے

فائل فوٹو


کراچی: جعلی اکاونٹس کیس گرفتار ملزم سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی نے گھرسے برآمد  اکثر اشیا کی ملکیت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے کہا ہے کہ ان کے آٹھ  بھائی ہیں اور سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں۔

قائم خانی کے بقول ’گھرسے برآمد ساری گاڑیاں میری نہیں بلکہ خاندان اور دیگر شراکت داروں کی ہیں‘۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کے ذرائع کے مطابق ملزم نے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی پارکس کو جعلی اکاؤنٹ کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں گرفتار کیا تھا۔ قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی نے 20 فٹ چوڑی سڑک پر سرونٹ کوارٹر ، دو ہیوی  جنریٹر، گاڑیوں کی پارکنگ اور واشننگ کا جدید نظام نصب کررکھا ہے، گھر کے عقبی راستے کی سڑک کو ایک طرف سے بند کرکے بھی اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں