ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیراور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سندھ ( روہڑی ، سکھر، لاڑکانہ ، پدیڈن ،موہنجوداڑو، دادو، کراچی، شہید بےنظیر آباد )، جنوبی پنجاب ( ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یارخان، خانپور، ڈی۔ جی ۔خان ، کوٹ ادو، منگلہ) ،بلوچستان ( خضدار، بارکھان، تربت،قلات، کوئٹہ، دالبندین ، پنجگور، اورمارہ) اور بالائی خیبرپختونخوا (پاراچنار، دیر ،میرکھانی، دروش) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: سندھ : روہڑی 50 ، سکھر 44، لاڑکانہ 28 ، پدیڈن 24،موہنجوداڑو 21، دادو 13، کراچی (لانڈھی 10، سرجانی ٹاؤ ن 08، فیصل بیس 04، مسرور بیس ، جناح ٹرمینل، ائیر پورٹ 02، صدر، اولڈ ایریا، یونیورسٹی روڈ 01، کیماڑی ناظم آباد، گلشن حدید ٹریس)، شہید بےنظیر آباد07، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب: بہاولپور( سٹی 25، ائیر پورٹ 10)، ملتان 25 ، خانیوال 23، ڈی ۔ جی۔ خان 17، رحیم یارخان 14، خانپور 09، کوٹ ادو 02، منگلہ 01، بلوچستان (خضدار15، تربت ،قلات 10، دالبندین ، پنجگور07، کوئٹہ(ایس۔ ایم 03، پی۔ بی ۔او 02) ، اورمارہ 03، بارکھان 01، خیبرپختونخوا: میرکھانی 04 ، پاراچنار 03، دیر 02 اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں