کپتان نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

ملک میں پیسہ کم ہے تھوڑا صبر کریں، وزیراعظم

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ یکسر مسترد کردیا ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے اضافے کی سمری منظور کئے جانے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے تیل مہنگا کرکے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

انہوں ںے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس نہیں لے رہی ہے اور غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ کھڑا کیا جارہا ہے۔

کپتان نے کہا کہ حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ شریف اور اس قماش کے دوسرے لوگ قومی وسائل لوٹنے میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں