اسٹاک مارکیٹ میں 603 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کا اختتام 603 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 32 ہزار 961 پوائنٹس تک گر گیا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے بعد انڈیکس میں جو تیزی دیکھنے میں آئی وہ کاروبار کے اختتام تک رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 813 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 844 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 603 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 636 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 247,152,950 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,729,327,575 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں کافی تیز رہیں اور پانچ دن میں 963 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں