اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی

امریکہ، پاکستان کو70 لاکھ  ڈالرز فراہم کرے گا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ‏یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (‏بی آئی ایس پی) کیلئے ہوگی جس کے ذریعے 50 لاکھ افراد کی مدد ہوتی ہے اور جو ایشیا کا سب سے بڑا سماجی بہبود کا پروگرام ہے۔

‏ا ے ڈی  بی کا ’سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام‘ اکتوبر 2013 میں منظوری ہوا تھا۔

‏ اے ڈی بی کی اضافی رقم کے ذریعے بی آئی ایس پی کی آٹھ لاکھ 55 ہزار خواتین کی مدد کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یو اے ای بلوچستان میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الزابی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری جوائنٹ وینچر کے ذریعے کی جائے گی۔

مبادلہ پٹرولیم کمپنی ابو ظہبی، پاک عرب ریفائنری اور او ایم وی کے مابین جوائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں