بلوچستان میں 3.5 شدت کا زلزلہ

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز خاراب سے جنوب کی جانب 70 کلو میٹر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے سے درجنوں افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کی صورت میں خود کو کیسے بچائیں؟

شدید زلزلے کی صورت میں کمرے سے باہر بھاگنے کی کوشش کرنا خطرناک ہے کیوں کہ اس سے گرنے اور چوٹ لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

ایسی صورت میں دروازے کے نیچے، کھڑکی کے قریب اور سیڑھیوں پر یا ان کے نیچے کھڑا ہونا بھی خطرناک ہے۔


متعلقہ خبریں