ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ

ڈالر سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا۔

کمپنیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 156.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعے کے روز 156.70 روپے میں ٹریڈ ہورہا تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔


متعلقہ خبریں