والدین کے قتل کا الزام، چیئرمین نیب کا بھائی بری

بدعنوانی سے پاک پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے، چیئرمین نیب

فائل فوٹو۔–


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے والدین کے قتل کے الزام میں نامزد چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال کو بری کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے والدین کے قتل میں ٹرائل کورٹ سے سزائے موت پانے والے تین ملزمان بشمول چیئرمین نیب کا بھائی بری کردیے ہیں، مقدمے میں بری کیے گئے دیگر دو ملزمان کے نام عباس اور امین ہیں۔

جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا اور ناکافی شواہد کی بنا پر ملزمان کو بری کر دیا۔

ملزمان پر 2011 میں لین دین کے تنازعے پر والدین کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

اپیل کنندہ کی جانب سے شیبا قیصر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کو شک کی بیناد پر گرفتار کیا مگر ان کی جانب سے عدالت میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں  کیے گئے۔

وکیل اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف شہادتیں بھی موجود نہیں ہیں، ٹرائل کورٹ نے 2016 میں حقائق کے برعکس سزائے موت سنائی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ناکافی شواہد پر ملزمان کو بری کیا جائے۔


متعلقہ خبریں