’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ نے ساتواں ہم ایوارڈز میلہ لوٹ لیا


ہیوسٹن: گزشتہ شب امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں سجا ساتویں ہم ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ جس میں سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کیے ڈرامہ سیریل ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘  اور سنو چندا نے۔

ہم ایوارڈز کی تمام تر رعنائیوں سے بھرپور اس تقریب میں شوبز کے حسین اور جگمگاتے ستاروں کی شرکت نے جہاں شام کو حسین بنایا وہاں دل گداز پرفارمنسز نے بھی سماں باندھ دیا۔

تقریب میں شریک معروف اداکار خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ لگ رہے تھے، چاہے اسمارٹ فون کے حلیے میں موجود احمد علی بٹ ہوں یا عالمگیر کو خراج تحسین پیش کرنے والے عاصم اظہر۔

ہم ایوارڈز میں جہاں مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’پرواز ہے جنوں‘  کو ریکگنیشن ایوارڈ سے نوازا گیا، وہیں ہم نیٹ ورک کی صدر ’سلطانہ صدیقی‘ کو یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے ’گولڈن پلیٹ ایوارڈ‘ بھی پیش کیا گیا۔

ہم نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریلز ’سنو چندا‘ اور ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ نے میدان مار لیا اور سب سے زیادہ ایوارڈز جیتے۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ کے لیے کاشف نثار نے حاصل کیا جب کہ موسٹ ایمپیکٹ فل اداکار ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ کے لیے نعمان اعجاز ٹھہرے۔

سال کے بہترین کہانی نویس قرار دیے جانے کی حقدار دو ڈرامہ نگار ٹھہریں، بی گُل ڈر سی جاتی ہے صلہ کے لیے اور صائمہ اکرم چوہدری سنو چندا کے لیے۔

بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ سنو چندا کے فرحان سعید اور اقرا عزیز کے نام رہا۔

شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے سال کا بہترین ڈرامہ ’سنو چندا‘ ٹھہرا۔

بہترین اداکاروں کا قرعہ جیوری کی آرا کے مطابق ڈر سی جاتی ہے صلہ کے جوئی ماما یعنی نعمان اعجاز کے نام نکلا، جب کہ عوامی مقبولیت کی بنا پر سنو چندا کے فرحان سعید کو چنا گیا۔

سال کی بہترین اداکارہ جیوری کے مطابق ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ کی یمنیٰ زیدی ٹھہریں اور اقرا عزیز کو عوامی مقبولیت کی بنا پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ سنو چندا کے ٹیپو شاہ اور باندی کے یاسر حسین منتخب ہوئے جب کہی بہترین معاون اداکارہ سنو چندا کی نادیہ افعان قرار پائیں۔

منفی کرادر کے بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈر سی جاتی ہے صلہ کے لیے نعمان اعجاز کو دیا گیا جب کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوراڈ معروف گلوکار عالمگیر کی نذر کیا گیا.

ریما، ہانیہ عامر، مہوش حیات اور احسن خان کی شاندار پرفارمنسز نے سہانی شام کو چار چاند لگا دیے۔


متعلقہ خبریں