میجر‘ عدنان سمیع کیا واقعی پاکستانی جاسوس ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی’


اسلام آباد: معروف بھارتی گلوکارعدنان سمیع ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیربحث آئے ہوئے ہیں۔

اس مرتبہ دی پاکستانی انڈیکس نامی ایک ٹوئٹر صارف نے دنیا کے دس انتہائی خطرناک اور بہادر جاسوسوں کی فہرست مرتب دی ہے جس میں عدنان سمیع کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔


فہرست منظرِعام پر آنے کے بعد پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر پر عدنان سمیع کا خوب مزاق اڑایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ ملک کے لئے بےلوث خدمات سرانجام دینے پر پاکستانی انڈیکس نے میجر عدنان کو تیسرا بہادر جاسوس قرار دیا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میجرعدنان سمیع ہمیں آپ پر فخر ہے‘۔

سید خرم علی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ میجر آپ کی حکمت عملی نے بھارتیوں کو بھی پریشان کر دیا ہے وہ آپ چھو نہیں سکتے، اپنا بہترین کام جاری رکھیں‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’ بھارتی تو شدید الجھن کا شکار ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ کیا واقعی عدنان سمیع ایک جاسوس ہیں‘۔

کچھ پاکستانی تو عدنان سمیع کے تحفظ کو لے کر پریشان دکھائی دیئے اور پاکستانی انڈیکس پر تنقید کر ڈالی کہ ’ کیا آپ بیوقوف ہیں جو اس طرح کھلے عام میجر کا نام لے رہے ہیں اس طرح ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے‘۔

 


متعلقہ خبریں