پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری


لاہور: سول عدالت کی جانب سے نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے ان کے وارنٹ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) میں غیر قانونی تقرریوں کا معاملے پر جاری کیے ہیں۔

سول عدالت کی جانب سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی این سی اے ڈاکٹر عارفہ کے  وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریسرچ ایسوسی ایٹ راؤ دلشاد نے پرنسپل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

عدالت نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے 14 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیب کی حراست میں سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پروفیسر محمد جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی وفات واقع ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں جاری کی گئیں تو وفات کے بعد بھی ان کی ہتھکڑیاں نہیں کھولی گئی تھیں، جس پر نیب حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں