سوا کروڑ خواتین ووٹر فہرستوں میں درج نہیں، الیکشن کمیشن

انتخابی عذر داریوں کے لیے خصوصی بینچ تشکیل

فائل فوٹو


لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں سوا کروڑ خواتین کا نام  درج نہیں جن کے اندارج کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق غیر رجسٹرڈ خواتین کو ووٹنگ لسٹ میں لانے کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور انتخابات کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پارلیمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ متعلقین کی مدد سے 212 تجاویز اور خرابیوں کی نشاندہی کی گئی اور انتخابات 2018 کی رپورٹ بھی اسمبلی سکریٹریٹ کو بھیجی ہے۔

مزید جانیں: الیکشن کمیشن پر انتخابی مواد کی خریداری میں3 کروڑ کی بے ضابطگیوں کا الزام

الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی میں رپورٹ پیش ہونے کے بعد اس کو عام کر دیا جائے گا۔

ندیم قاسم نے بتایا کہ 69 اضلاع میں خواتین کے مفت شناختی کارڈ کے اجرا کی مہم جاری ہے جس کا مقصد انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری تو ضرور دی گئی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر 15 افسران کو معطل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں