لاہور میں صفائی کرنے والی ترک کمپنی کو کراچی میں کام کی پیشکش


کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاہور میں صفائی کا کام کرنے والی ترک کمپنی کو کراچی میں بھی  صفائی کی پیشکش کردی ہے۔ کمپنی اپنی  پروپوزل پیش کرے گی۔

ترک کمپنی کے وفد  نے آج کراچی میں  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ترجمان وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ترک کمپنی کراچی میں صفائی کے کام میں دلچسپی رکھتی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے ترک کمپنی کو پی پی پی موڈ پر کراچی میں صفائی کا کام کرنے کی پیش کش کی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ایک ضلع میں اتنا کچرا پیدا ہوتا ہے جتنا پورا لاہور سے پیدا ہوتا ہے۔ ترک کمپنی کو کراچی میں وسیع کام کرنا ہوگا۔ ان میں گھروں سے کچرا اٹھانا، جی ٹی ایس لیجانا، سڑکوں راستوں کی صفائی اور لینڈ فل سائیٹ لے جانا شامل ہے۔

ترک کمپنی اپنی پرپوزل سندھ حکومت کو بھیجے گی تاکہ مزید فیصلہ ہوسکے۔ سندھ حکومت شہر میں چھ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بھی بنانا چاہتی ہے۔

ترک کمپنی کا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے الگ اجلاس بھی ہوا۔ناصر شاہ نے کہا کہ ہم ترک کمپنی کو ہر قسم کی سہولیات دینے کے لئے تیارہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کچرا پھینکنے والے کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام پائیں، سعید غنی


متعلقہ خبریں