این ڈی ایم اے نیشنل ریزیلینس ڈے میر پور آزاد کشمیرمیں منائے گی

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا؟

فوٹو: ہم نیوز

اسلام آباد: پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے اس سال نیشنل ریزیلینس ڈے،8 اکتوبر کو یعنی کل میر پور میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیاہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اس سلسلہ میں میرپور میں دو مقامات، گاؤں نکہ میں صبح10:30 بجے اور گاؤں سموال شریف میں 11:45 پر تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔

دونوں مقامات پر ہونے والے تعزیتی ریفرنسزمیں چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل  بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: زلزلے سے اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز