سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا آج فی تولہ 87 ہزار 200 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈالر آج 156.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعے کے روز 156.70 روپے میں ٹریڈ ہورہا تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں