سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، بلاول

سال ختم ہونے تک حکومت جو گھر جانا ہے، بلاول

سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، بلاول

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں میں اپنا کیس لڑتے رہیں گے لیکن سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بہادر شخص ہے وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے ’ریاستی تشدد‘ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا کہ تو ڈاکٹرز نے کہا کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے تاہم آج تک انہیں علاج کی سہولت نہیں دی گئی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب)، پمز اور ڈاکٹر علاج کی تجویز دے رہے ہیں تاہم حکومت ایسا نہیں کررہی، سابق صدر کو انسولین کے لیے فرج کی سہولت بھی نہیں دی جارہی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی طبی امداد بھی کی جاتی ہے اور بعد میں گھر بھیجا جاتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے متعلق عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں وقتی ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بیگ کھلیں تو کوئی بھی سلیکٹڈ نہیں رہے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے علاج کا کہا ہے اور ان کے بھاگنے کا کوئی امکان نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ایسے اقدامات کرے گی تو ہم بھی دھرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم اس سال ختم ہونے تک حکومت جو گھر جانا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ دھرنے کی سیاست سے حکومت کو گھر بھیجیں گے تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں