موٹر وے پر مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


لاہور:موٹروے پولیس نے اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا، جسے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں دو پستول، ایک کاربائن اور متعدد گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان سید عمران احمد کے مطابق ڈاکوؤں نے اوکاڑہ بائی پاس پر ایک فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس افسران نے جوابی فائرنگ میں ایک ملزم کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں و افسران کے لئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں