اسلام آباد: گھروں اور عمارتوں پر صفائی ٹیکس عائد کردیا گیا

ملک بھر میں بارشوں سے سردی میں اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےشہری تیار ہوجائیں کیونکہ  گھروں اورعمارتوں پر صفائی ٹیکس عائد کردیا گیاہے ۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانےکی منظوری دےدی  ہے ۔

ایم سی آئی حکام کے مطابق سرکاری گھروں پر 300 سےایک ہزار روپےتک ماہانہ صفائی ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

اسی طرح پرائیویٹ گھروں پر 400 سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

مختلف مراکز کے لئے ٹیکس کی مختلف شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ بلیوایریاکی عمارتوں پر 4 سے 5 روپےفی مربع فٹ تک ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

شہری اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر 2 روپےفی مربع فٹ ٹیکس عائد ہوگا۔

اسی طرح پٹرول پمپس، ہوٹلز، شادی ہالزاورانڈسٹریل ایریا پر بھی صفائی ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی  دارالحکومت  میں میٹرو پولٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے نکالا گیا نوٹی فکیشن  بھی معطل کر دیا ہے۔

کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ

جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہریوں سے اضافی ٹیکس کی وصولی سے روکنے حکمنامہ جاری کیا ۔

عدالت نے میئراسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پراپرٹی کی آمدن پر ٹیکس  کی شرح جاری کر دی گئی


متعلقہ خبریں