کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی گئی


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

عمران خان  یہ منظوری آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ہے۔

پی ایم آفس حکام کے مطابق عمران خان نے پلان حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں  پیش کرنے کی ہدایت بھی کردیاہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ترقیاتی اتھارٹی کی تنظیم نو کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔  آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ چھ ماہ کی پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  پہلی بار ، سی ڈی اے کے مالی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے سیکٹر کی ترقی تعطل کا شکار رہی۔ سی ڈی اے اب تعطل کا شکار شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

حکام کی طرف سے  وزیراعظم کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لئے کمیشن کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: گھروں اور عمارتوں پر صفائی ٹیکس عائد کردیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے  دارالحکومت میں مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بروقت منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی۔

عمران خان  نے دارالحکومت کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی میں اضافے کے پیش نظر نئے بلڈنگ کوڈ پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ  بڑھتی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانی کی دستیابی یقینی بنائے جائے۔

وزیراعظم نے  دارالحکومت کے گرین بیلٹس کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔


متعلقہ خبریں