پنجاب میں سینیٹ کی تمام نشتیں ہم ہی حاصل کریں گے، رانا ثنا اللہ


لاہور: صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں سینیٹ کی تمام نشتیں ہم ہی حاصل کریں گے، مسلم لیگ ہماری جماعت  اور نوازشریف قائد ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی جماعت سے وفاداری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران کا وطیرہ بن چکا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کے سچ لگے۔ ہمارے امیدواروں کو ایک فیصلے سے آزاد کردیا گیا۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بے نام ونشان کرنے والے خود تباہ ہو جائیں گے، آج کا نتیجہ تین مارچ کے نتائج بھی بتا دے گا۔

انہوں  نے دعویٰ  کیا کہ”آج کا سینیٹ الیکشن جیتنے والے لیگی امیدوار نواز شریف کی غلامی کا اعلان کریں گے۔ مسلم لیگ کے اصل قائد نواز شریف ہی ہیں۔”

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم ن کے خلاف سازش کبھی کامیاب نہیں یونے دیں گے۔ اپنی پارٹی سے ہر صورت وفادار رہیں گے۔ مخالفین کامیاب نہیں ہونگے۔


متعلقہ خبریں